ممبئی (پی این آئی) بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ تعلیمی ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشن نے انہیں فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اشتہارات بھی بند کردیے۔
شاہ رخ خان تعلیمی ٹیکنالوجی کی کمپنی byju’s کے 2017 سے برانڈ امبیسڈر تھے اور اس مد میں سالانہ تین سے چار کروڑ روپے وصول کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد کمپنی نے شاہ رخ خان کے ساتھ معاہدے کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔اکنامک ٹائمز کے مطابق کمپنی نے شاہ رخ خان کے اشتہارات کو فی الحال روک دیا ہے۔ معاملے کی واقفیت رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایسا تو ہونا ہی تھا کیونکہ ایک ایسی کمپنی جو تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ ان کے اشتہارات ایک ایسا شخص کرے جس کا اپنا بیٹا منشیات کے کیس میں گرفتار ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں