اداکارہ وینا ملک سے متعلق افسوسناک خبر آگئی، مداح شدید پریشان

لاہور (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر دُعاؤں کی اپیل کردی۔وینا ملک نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور ڈاکٹر اُن کا بلڈ ٹیسٹ کررہے ہیں.

اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے دُعاؤں کی اپیل کی۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اور جب میں بیمار ہوتی ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے۔‘وینا ملک کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں انٹری دے رہی ہیں۔وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close