ریمبو کی تھانے میں ویڈیو بنانا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا، موقع پر ہی سخت سزا سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی ) گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو کی تھانے میں ویڈیو بنانے والے چار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو بنانے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی انکوائری کی مدعیت میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر انویسٹی گیشن

رمضان سمیت محرر، نائب محرر اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار ڈی ایس پی نے گرفتار کئے گئے چاروں پولیس اہلکاروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاکر نرس کے ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کےارکان کی ویڈیو بنا کر تفتیش پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close