آریان خان کی درخواست ضمانت این سی بی نے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آریان خان کی درخواست ضمانت دائر پر این سی بی نے اپنا فیصلہ بھی سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ادارہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) مبینہ طور پر آج عدالت میں آریان خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر رہائی ملنے کی مخالفت کرے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے

آج عدالت میں پوری کوشش کی جائے گی کہ آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت نہ مل سکے۔دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2اکتوبر کی رات کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں انسدادِ منشیات کے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے اور چیٹ میں کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینے والا مواد سامنے آیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزاہونے کا قومی امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close