بھارتی عدالت نے منشیات کیس میں آریان خان سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی آج سماعت ہوئی جس کے بعد آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روزہ کے لیے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت سے آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کو 11 اکتوبر تک اپنی تحویل میں رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے موقف اپنایا کہ این سی بی کو تفتیش کے لیے مناسب وقت دیا جاچکا ہے اور ملزمان کو مزید حراست میں رکھ کر تحقیقات کی ضرورت نہیں لہٰذا انہیں 14 روز کے لیے عدالتی تحویل میں دیا جاتا ہے۔ممبئی کی مقامی عدالت میں سماعت کے دوران این سی بی نے موقف اپنایا کہ تحقیقات کے دوران نئے کردار سامنے آئے ہیں، ایک مشتبہ شخص آچت کمار کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر آریان اور ارباز مرچنٹ کو منشیات سمگل کرتا ہے لہٰذا ملزمان کو 11 اکتوبر تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ اس گٹھ جوڑ کا راز فاش کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close