آریان خان گرفتاری کے دوران کیوں ہنس پڑا تھا؟ این بی سی کی گاڑی میں بیٹھنے کے بعد ماسک لگے چہرے کے پیچھے شاہ رخ خان کے بیٹے کی ہنسی مداحوں نے دیکھ لی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پولیس تحویل کے دوران ہنستے ہوئے تصویر وائرل ہورہی ہے۔آریان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ این سی بی کی گاڑی میں ایجنسی کے عہدیداروں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے دائیں بائیں گاڑی میں خواتین اور مرد پولیس اہلکار بیٹھے ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر آریان خان کے چہرے پر کوئی پریشانی نظر نہیں آرہی بلکہ وہ تصویر میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ ان کی گرفتاری کے وقت کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نوٹس کیا کہ آریان ماسک کے اندر ہنس رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں شاید آریان نشے میں ہیں اس لیے وہ ہنس رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آریان کی یہ تصویر اصلی ہے یا پھر کسی نے ایڈٹ کی ہے تاہم یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close