منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق مزید ہوشربا انکشافات، پورا بھارت حیران

اسلام آبا(پی این آئی)بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے این سی بی کی جانب سےہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ڈرگز اور دیگر منشیات کے لئے ڈارک ویب سائٹس کا استعمال کرتے تھے۔

بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ کروز پارٹی سے آریان خان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔ ڈائرکٹر سمیر وانکھڈے کا کہنا تھا کہ تین ہائی پروفائل ملزم آریان خان ، ارباز سیٹھ مرچنٹ اور منمن دھماچا کے خلاف سنگین الزامات ہیں۔علاوہ ازیں این سی بی کا کہنا ہے کہآریان کے موبائل فون سے برآمد واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی جس کے لیے انہوں نے مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا ہے۔این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close