عمر شریف کی تدفین مزارعبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں کرنے کی اجازت دیدی گئی

کراچی(پی این آئی)مزار عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔مزار انتظامیہ کے مطابق محکمہ اوقات کی جانب سے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دی گئی ہے۔مزار انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تدفین کے لیے جگہ کا تعین اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ و اداکار

عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کےدوران طبیعت بگڑ گئی۔عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو، سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close