اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی عدالت نے منشیات کے کیس میں بالی ووڈ ہیرو شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے آریان خان کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔این سی بی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں