علاج کے لیے امریکہ جانیوالے عمر شریف کا انتقال کس ملک میں ہوا؟ دنیا بھر میں لاکھوں مداح غم سے نڈھال

اسلام آباد (پی این آئی)چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کا جرمنی کے سپتال میں انتقال ہوا۔عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے اداکار کے جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔یاد رہے کہ عمر شریف کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا

جہاں انہیں نمونیہ ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا۔ان
کے انتقال پر دنیا بھر میں انکے مداح غم سے نڈھال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close