ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی، پھندا لگی لاش کہاں پائی گئی؟ اہل خانہ اور دوستوں سے پاچھ گچھ شروع کر دی گئی

ممبئی (آئی این پی) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی، ادکارہ کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجانیا نے بنگلورو میں موجود اپنے گھر میں خودکشی کی ہے۔ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوجانیا کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر دروازہ کھولا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس ضمن میں اداکارہ کے

گھر والوں اور دوستوں سے پوچھ گچھ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ سوجانیا کے گھر سے پولیس کو ان کے ہاتھ کی لکھی ایک تحریر ملی ہے جس میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی موت کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہیں اور خود ہی اس خود کشی کی ذمہ دار ہیں۔ اپنے نوٹ میں سوجانیا سے اس اقدام سے متعلق اپنے والدین سے بھی معافی مانگی، جبکہ انہوں نے بتایا کہ انہیں کسی بھی طرح کے ذہنی مسائل کا سامنا بھی نہیں ہے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close