سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت چلی گئی، کورونا کی شدید علامات نے گھیر لیا، کبریٰ خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

کراچی (آئی این پی) فلم و ٹی وی کی معرفوف اداکارہ کبریٰ خان کورونا کا شکار ‘ مداحوں سے صحت یابی کے لئے دعائوں کی اپیل کردی۔کبری خان نے اپنے حالیہ انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ کورونا کا شکار ہوئیں اور ان میں شدید علامات پائی گئیں، یہاں تک کہ ان کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت بھی چلی گئی تھی۔انہوں نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ تقریبا ایک ہفتے بعد چائے کو چکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور اللہ کی اس

نعمت پر شکرگزار ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت انسان ہماری چھوٹی اور بڑی خوشیوں کے پیمانے مضحکہ خیز ہیں، آج مجھے یہی ٹی شرٹ زیب تن کیے تیسرا دن ہے، کوئی میک اپ نہیں کیا اور نہ ہی فلٹر استعمال کیا گیا ہے جبکہ میری انرجی بھی بالکل زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی سے پرسکون ہوا میں سانس لینے کیلئے میں اس وقت اپنے رب کی شکرگزار ہوں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close