لیجنڈری اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازعہ مزید الجھ گیا عمر شریف کی تیسری اہلیہ سےفلیٹ خریدنےوالا عدالت پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) اداکار عمرشریف کی تیسری بیوی سےفلیٹ خریدنے والے نے عدالت سےرجوع کرلیا،وکیل نے کہا کہ زرین غزل نےعمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا،عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار عمر شریف کی جائیداد منتقلی کا تنازعہ مزید الجھ گیا ، عمرشریف کی تیسری بیوی سےفلیٹ خریدنے والے نے عدالت سےرجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ فیلٹ زریں غزل سے4 کروڑ 50 لاکھ میں خریدا، جس پر عمر شریف کےعدالت سے رجوع کرنے پرجائیداد منتقلی رک گئی۔ وکیل راجا آفتاب کا کہنا تھا کہ زرین غزل نےعمر شریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا،فلیٹ فروخت کرنےاورجعلی گفت ڈیڈکو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے جس پر عدالت نے عبوری حکم نامے میں توسیع بھی کردی۔ وکیل نے کہا کہ 2016 میں بینک سے قر ض لے کر اپارٹمنٹ خریدا، وکیل عمر شریف شدید علیل ہیں، انہیں بھولنے کی بیماری ہے، دوران علالت تیسری بیوی نےدسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکےاپارٹمنٹ نام کرالی۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ خدشہ ہے11کروڑ کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں، عمر شریف کی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر عدالت نے عمر شریف، زریں غزل، سب رجسٹرار، سندھ حکومت اوردیگر کونوٹس کردیا اور فریقین سے 21 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ خیال رہے عمر شریف نے تیسری بیوی کی گفٹ ڈیڈکو چیلنج کر رکھا ہے، جس کے بعد عدالت نے تیسری اہلیہ زرین غزل کواپارٹمنٹ فروخت کرنے سےروک دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close