عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا، عمر شریف کی اہلیہ کو جرمنی کے تھانے میں کئی گھنٹے گذارنے پڑے

نیورمبرگ (پی این آئی) علاج کے لیے امریکہ لے جاتے ہوئے اداکار عمر شریف کو طویل سفر کے دوران عمر بخار اور تھکاوٹ ہوجانے کی وجہ سےجرمنی میں اسٹاپ اوور طویل کرنے کا فیصلہ کیا۔ مزید طبی معائنے کیلئے ایئر ایمبولینس کمپنی نے عمر شریف کو نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔لیکن اس دوران عمر شریف کے ہمراہ ایئر ایمبولینس میں امریکا کا سفر کرنے والی ان کی اہلیہ زریں غزل کو جرمنی میں اسٹاپ اوور کے دوران کم از کم 4 گھنٹے

نیورمبرگ ایئرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارنے پڑے۔ ایئر ایمبولینس کو کراچی سے روانگی کے بعد جرمنی کے نیورمبرگ ایئر پورٹ پر پہلا اسٹاپ اوور کرنا تھا۔ عمر شریف کی ہمسفر ان کی اہلیہ زریں غزل کے پاس جرمنی کا ویزہ نہیں تھا، جس کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ سے باہر نہیں جاسکتی تھیں اور اپنے شوہر کی اسپتال میں نگہداشت نہیں کر پا رہی تھیں۔ انہیں ہنگامی ویزے کی ضرورت پڑی تو انہیں پولیس سے رجوع کرنا پڑا۔ویزا کے حصول کے طویل عمل کے دوران زریں غزل نے لگ بھگ 4 گھنٹے نیورمبرگ ایئرپورٹ کے قریبی تھانے میں گزارے۔ ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد زریں کو جرمنی کا ہنگامی ویزا ملا تو وہ اپنے شوہر کے پاس اسپتال پہنچیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں