سابق گورنر کے بیٹے اور معروف ماڈل کی شادی کی تقریبات کا آغاز

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف کاروباری شخصیت شہباز تاثیر کی مشہور او رخوبرو ماڈل نیہا راجپوت کے ساتھ شادی کے لیے تقریبات کا آغاز گزشتہ رات ہو گیا ہے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی مایوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا راجپوت نے مایوں پر نارنجی رنگ کے سادہ لباس کا انتخاب کیا جس پر ہلکامیک اپ کیا گیا تھا۔جبکہ شہباز تاثیر

نے اپنی مایوں کی تقریب کے لیے سفید قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔مایوں کی تقریب میں اُن کے قریبی رشتے داروں سمیت خاص دوستوں نے شرکت کی۔اس سے پہلے شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدا ہوئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close