پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار انتقال کرگئے

ٹیکساس(پی این آئی ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار طلعت اقبال امریکہ میں انتقال کرگئے۔داکار طلعت اقبال طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں زیر علاج تھے۔طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ٍیاد رہے کہ طلعت اقبال نے 70اور 80ءکی دہائی میں کئی

ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کئے تھے۔۔۔۔

کامیڈین عمر شریف کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی ) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین و اداکار عمر شریف کے بیٹے نے بتا یا ہے کہ اب ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جس کی وجہ سے ان کو پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں کہا کہ ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے اور انہیں سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔جواد عمر نے مزید بتایا کہ ایئرایمبولینس آنے میں مزید ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔ ایئر ایمبولینس آتے ہی والد کو علاج کے لیے امریکہ روانہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close