مقبول ترین آن اسکرین جوڑی اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین آن اسکرین جوڑی اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان نئے پراجیکٹ میں ایک بار پھر ساتھ نظر آنے والے ہیں۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک نئے آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مرون رنگ کی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔اداکارہ عائزہ خان نے ان کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اس لُک میں زیادہ اچھے لگ رہے ہیں، میرے ساتھ

نئے پراجیکٹ میں بھی یہی والی لُک میں ہونا چاہیے۔‘جس پر عمران عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بس اسی کی تیاری کر رہا ہوں۔‘دونوں اداکاروں کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی اس گفتگو سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں جلد کسی نئے پراجیکٹ میں اسکرین پر ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close