بھارتی اداکارہ کار حادثے میں جاں بحق

پونے(پی این آئی )بھارتی 25 سالہ مراٹھی فلموں کی اداکارہ ” ایشوری دیش پانڈے“ خوفناک کارحادثے میں جان کی بازی ہار گئیں ہیں ۔ایشوری دیش پانڈے کا تعلق بھارتی شہر پونے سے تھا اور ان کی گاڑی کو حاثہ بیس ستمبر کی صبح تقریبان پانچ بجے ” گووا“ میں پیش آیا،جس میں ان کی جان چلی گئی ۔اداکارہ ایشوری 15 ستمبر کو اپنے دوست شوبھم کے ساتھ چھٹیاں منانے گووا گئی تھی۔ دونوں کار میں کہیں جارہے تھے اور کار میں سینٹرل لاک لگا ہوا تھا۔

کار ایک پل سے گزررہی تھی جب ڈرائیور نے کار کا کنٹرول کھودیا اورکار پل سے ندی میں جاگری۔ کار میں سینٹرل لاک لگا ہونے کی وجہ سے دونوں باہر نہیں نکل پائے اور دونوں کی موت ہوگئی۔رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ اشواری اور شوبھم میں رشتہ دوستی سے زیادہ تھا بلکہ دونوں اگلے ماہ منگنی کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔جہاں تک بات کی جائے اداکارہ ایشوری کے فلمی کیریئر کی تو انہوں نے حال ہی میں ہندی اور مراٹھی پراجیکٹس کی شوٹنگ مکمل کی تھی۔ اور اداکار سنیل کے ساتھ فلم ”پری ماچے سائیڈ ایفیکٹس“ کے ذریعے مراٹھی انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close