عائزہ خان نے نئے سفر کا آغاز کر دیا

کراچی (آئی ا ین پی) سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں بالکل مختلف نئے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔عائزہ خان نے ان میں سے ایک پوسٹ پر لکھا ایک اور نئے سفر کا آغاز۔عائزہ خان کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں

لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی بے انتہا تعریفیں کر رہے ہیں۔۔۔۔

عمر شریف کے لیے ائر ایمبولنس اور 4 کروڑ روپے منظور

کراچی (پی این آئی) عمر شریف کے علاج کے لیے ائر ایمبولنس اور 4 کروڑ روپے کی رقم کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کرنے کے ساتھ 4 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کردی۔ محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمرشریف کا امریکا میں علاج کرانیکے لیے 4 کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں،اس کے علاوہ ائیر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اداکارہ ریما کے شوہرنے عمر شریف کا علاج کرنے کی ذمہداری قبول کر لی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close