عمر شریف کے لیے ائر ایمبولنس اور 4 کروڑ روپے منظور

کراچی (پی این آئی) عمر شریف کے علاج کے لیے ائر ایمبولنس اور 4 کروڑ روپے کی رقم کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کرنے کے ساتھ 4 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کردی۔ محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمرشریف کا امریکا میں علاج کرانیکے لیے 4 کروڑ روپے جاری کردئے گئے ہیں،

اس کے علاوہ ائیر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اداکارہ ریما کے شوہرنے عمر شریف کا علاج کرنے کی ذمہداری قبول کر لی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close