عمر شریف کے علاج کے لیے بڑی اداکارہ کے شوہر سامنے آ گئے

کراچی (پی این آئی) مزاحیہ فنکار عمر شریف عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق انہیں بیرون ملک لے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔اور اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں جن کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے۔ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔ عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے

کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔ عمر شریف ن دنوں شدید علیل ہیں اور چند روز قبل حکومت سے اپنا امریکہ میں علاج کرانے کی اپیل کی تھی۔ سندھ حکومت نے انہیں امریکہ بھجوانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close