معروف بھارتی گلوکار کی عمر شریف کے جلد علاج کے لیے وزیراعظم عمران خان سے اپیل

ممبئی(آن لائن )بھارت کے نامور گلوکار دلیر مہندی نے پاکستان کے لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے جلد علاج کے لیے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں دلیر مہندی نے ماضی کو یاد کیا جب وہ شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے پاکستان آئے تھے اور انہوں نے عمر شریف کے ساتھ مِل کر فنڈز جمع کیے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کی ایک آواز پر عمر شریف آپ کے ساتھ جڑ گئے تھے،

آج انہیں آپ کی ضرورت ہے۔ بحیثیت وزیراعظم آپ کے ہاتھ میں بہت طاقت ہے، اس سے پہلے بھی ایک فنکار امان اللہ صاحب گزر گئے اور اب عمر شریف کی طبیعت خراب ہے۔” دلیر مہندی کا کہنا تھا کہ “میں نے ان کی ویڈیو دیکھی جو مجھ سے مکمل دیکھی بھی نہیں گئی، میرا بہت دل دکھی ہوا۔ عمران خان صاحب میری آپ سے گزارش ہے کہ پاکستان کے فنکاروں کا خیال رکھیں۔”واضح رہے عمر شریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جب کہ ان کی اہلیہ زرین عمر نے انہیں امریکا لے جانے کے لیے حکومت سے مدد مانگی ہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close