اینکر،ماڈل عفت عمراورعلی گل پیرکے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (آئی این پی) گلوکارعلی ظفرپرجنسی ہراسانی کے الزامات سے متعلق کیس میں میشا شفیع اورعلی گل پیرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں اداکارہ عفت عمرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سماعت میں علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔

گلوکارعلی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزامات کے تناظر میں عفت عمر اورعلی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔ عدالت نے میشا شفیع کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کرلیا جبکہ شریک ملزم لیناغنی،فیضان رضا،فریحہ ایوب اورحسیم الزماں کی مستقل حاضری معافی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔مقدمے کی کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔اس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ چالان کے مطابق میشا شفیع ، لینا غنی ، عفت عمر، فریحہ ایوب ، فیضان رضا ،حسیم زمان ،علی گل پیراور ماہم جاوید نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مربوط مہم چلائی لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close