حریم شاہ کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )معروف ٹک ٹاک سٹار اور میزبان حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سٹار نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو جاری ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور طبی عملہ انہیں خدمات فراہم کر رہاہے ۔ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں ہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جسے عمومی طور پر سرجری کیلئے پہنایا جاتاہے ، اس سے یہ

ظاہر ہوتاہے کہ وہ ایمرجنسی میں داخل نہیں بلکہ باقاعدہ طور پر ہسپتال میں علاج کی غرض سے موجود ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کو ڈرپ لگی ہوئی ہے اور انھیں طبی عملہ ایک انجیکشن لگا رہا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ کون سا ہسپتال ہے اور وہ ہسپتال میں کس بیماری وجہ سے داخل ہوئی ہیں۔کیپشن میں کسی قسم کی وضاحت نہ کرنے کی وجہ سے مداح اپنے اپنے طور پر اندازہ لگا رہے ہیں۔ حریم شاہ کچھ دنوں سے ترکی کے مختلف مقامات کی ویڈیو شیئر کرتی آرہی ہیں۔اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کے اس دعویٰ نے سندھ کی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی کہ انھوں نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور مشہور وزیر سے شادی کرلی ہے تاہم وہ ان کا نام شوہر کی جانب سے اپنی پہلی بیوی اور خاندان کو منانے کے بعد ظاہر کریں گی۔حریم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا وہ ہنی مون پر ترکی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close