عائزہ خان نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا، وجہ کیا بتائی؟

کراچی (پی این ائی) پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کر دیا، اس وجہ بھی بڑی دلچسپ وجہ ہے ۔ اپنے اداکارشوہر دانش تیمور کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے بالی ووڈ میں کام سے انکارکرنے کی وجہ پوچھی۔میزبان احسن خان نے کہا کہ میں بھارت میں تھا تو سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے عائزہ خان کے بارے میں بات کی کہ

آپ میری فلم کے لیے اس اداکارہ کو سائن کروادیں۔احسن خان نے کہا کہ جب میں نے سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا کہ عائزہ شادی شدہ ہے اور ان کے بچے بھی ہیں تو اُنہوں نے کہا کہ پھر تو یہ اپنے بچوں کو چھوڑ کر یہاں فلم کرنے نہیں آسکیں گی۔میزبان نے عائزہ خان سے سوال کیا کہ آپ نے آفر ہونے کے باوجود بھی بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اس کے جواب میں عائزہ خان نے کہا کہ مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور اُنہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔امتیاز علی کی فلم کی اسکرپٹ بالکل ویسی ہی تھی جیسی میں چاہتی ہوں اور اُنہوں نے مجھے کہا تھا کہ آپ پہلے دانش کو یہ اسکرپٹ دِکھا دیں اگر وہ راضی ہوجاتے ہیں تو پھر بات کرتے ہیں ۔ اس حوالے سےجب میں نے دانش پوچھا تو اُنہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالوں گا، تم نے اپنے کیرئیر میں ہمیشہ درست فیصلے کیے ہیں لہٰذا یہ فیصلہ بھی تمہارا ہی ہے۔اس کے بعد میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اُس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں۔عائزہ خان نے کہا کہ اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے اسکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہوں یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close