حریم شاہ ہسپتال میں داخل، ہسپتال بیڈ پر لیٹی ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو وائرل

استنبول (پی این آئی) ترکی میں سیر کے لیے جانے والی پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی زندگی میں ایک اور موڑ آ گیا ہے اور اب وہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے ہسپتال کے بیڈ پر بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ نےاپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں حریم شاہ نے مریضوں والا لباس پہنا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے لگتاہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close