بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے پیچھے وجہ کیا نکلی ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ روز انتقال کر نے والے معروف اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سدھارتھ شکلا کو گزشتہ روز اچانک پڑنے والے دل کے دورے کے باعث فوراً ممبئی کے کوپر ہسپتال لے جایا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اداکار کی بہن، بہنوئی، کزن اور تین دوست انہیں ایمبولینس میں ہسپتال لے کر پہنچے۔ جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مردہ قرار دے دیاتھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوا یعنی اداکار کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھی۔ سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔ پولیس حکام کے مطابق چونکہ لاش کو ڈائریکٹ ہسپتال لایا گیا تھا اس لئے ڈبل چیک کئے جارہے ہیں۔اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے اور پولیس کے سامنے اداکار کی لاش کا دوبارہ معائنہ کیا گیا چونکہ یہ کیس حساس ہے اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سابقہ تجربے سے سبق لیتے ہوئے پولیس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی تھی لہذا ہر چیز کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close