خوبرو پاکستانی اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) لاہو رمیں بڑی پاکستانی اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئےہیں۔ رپورٹس کے مطابق عدالت نے خوبرو اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔اداکارہ عائشہ ثناء پر پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ یوسف بیگ مرزانے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اس کیس کی سماعت کیلئے عدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close