آپ کچھ نہیں کر رہے ، باتیں سن سن کے کان پک گئے ہیں ایسی تبدیلی کی ۔۔۔اداکار نیئر اعجاز کی حکومت پر کڑی تنقید

کراچی (پی این آئی)سینئر اداکار نیئر اعجاز نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،سوشل میڈیا پر نیئر اعجاز کی ایک ویڈیو بڑی تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بھائی روزگار پیدا کرو،آپ کچھ بھی نہیں کر رہے ،خدا کے واسطے باتیں کرنا بند کرو، یہ باتیں سن سن کے لوگوں کے کان پک گئے ہیں ، باتیں کرنا بند کرو، تمہاری باتیں کون پاگل سنتا ہے ، دوسری جانب گلوکار امانت علی بھی پی ٹی آئی رہنما اور گلوکار ابرار الحق کے آج کل کی ماں پر دیئے بیان پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔امانت علی نے کہا کہ ابرارالحق نے کچھ غلط نہیں کہا، اور نہ ہی انہوں نے کسی خاتون یا ماں پر تنقید کی ہے، بس انہوں نے سچ کہا جس میں ہم سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سچ میں ہمارے لیے بیداری کا سامان ہونا چاہیئے ناکہ ہمیں الٹا ابرارلحق پر ہی تنقید کرنی چاہئے۔گلوکار نے لکھا کہ ہر چیز پر تنقید کر کے اسکا الٹا چہرہ پیش کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ امانت علی نے یہ بھی واضح کیا کہ ابرار الحق نے ایک سال کی عمر میں یا والدہ کی گود میں بیٹھ کر نچ پنجابن یا بلو دے گھر گانے نہیں بنائے تھے، یہاں تو بات بچوں کی تربیت کی ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بڑے ہو کر کوئی اداکار بنے یا گلوکار یہ اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close