آنے دو مجھے پاکستان، سب کو تیری اوقات دکھاتی ہوں، حریم شاہ نے اس بارکس کو بےنقاب کرنے کا اعلان کر دیا؟

لاہور(پی این آئی) ٹک ٹاکر حریم شاہ اب تک کئی لوگوں کی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کر چکی ہے اور اب اس نے کاروباری شخص حسن اقبال کو بھی بے نقاب کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ حریم شاہ کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کی ریکارڈنگ پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ حسن اقبال سے گفتگو کر رہی ہوتی ہے۔ وہ حسن اقبال کو فراڈ کہہ رہی ہوتی ہے اور ایک کال گرل سے شادی کرنے کاطعنہ دے رہی ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہے کہ ”آخری وقت تک تو ہسپتال میں میری منتیں کر رہا تھا، بے غیرت انسان، اوقات کیا ہے تیری، تجھ پہ ترس کھا کے میں نے تم سے بات کی، تمہیں پیسے بھیجے لیکن تو نے پھر اوقات دکھا دی۔ آنے دو مجھے پاکستان، سب کو تیری اوقات دکھاتی ہوں، کال گرل سے شادی کرنے والے 2نمبر۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close