ممبئی (پی این آئی) بھارت کے معروف ہیروسلمان خان نے دبئی میں بیوی اور17 سالہ بیٹی کی موجودگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہےاور نئے انکشافات کیے ہیں۔فلم نگری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان کے شو کوئیک ہیل میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان ارباز خان نے سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھ کع سنایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور اُن کی ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے جبکہ اداکار سلمان خان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں تاہم اداکار سلمان خان نے بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔سوشل میڈیاصارف کے اس دعوے کو سن کر سلمان خان غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی شادی نہیں ہوئی ہے۔سلمان کے بارے میں اس خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو چکا تھا اور ان کے مداح اس موضوع میں بہت دلچسپی لے رہے تھے۔۔۔۔۔
نامور سٹیج ڈانسر صبا چوہدری پر بھتہ نہ دینے پر حملہ، فائرنگ کر دی گئی
لاہور (پی این آئی) لاہور میں سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر بھتہ خوروں نے مبینہ طور پر بھتے کی رقم نہ ملنے پر فائرنگ کر دی ۔اداکارہ نے بتایا کہ معاملے پر سی سی پی او سے بھی گفتگو کی ہے مگر پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ، اداکارہ نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ پولیس نے کسی بھی حملہ آور کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔فنکارہ نے ایس ایچ او نوانکوٹ پر بھی بد تمیزی کا الزام لگایا ، کہا کہ جب میں تھانے میں گئی تو پولیس اہلکار نے میرے پیشے کے بارے میں بھی قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے ۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی کوئی زندگی نہیں ، کیوں کہ کوئی بھی قانون نافذ کرنے والوں کو پکڑے بغیر ہمیں گالی دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستانی فنکاروں کی کوئی زندگی نہیں ہے،قانون کے ڈر خوف کے بغیر کوئی بھی ہمیں گالی دے سکتا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں