نامور سٹیج ڈانسر صبا چوہدری پر بھتہ نہ دینے پر حملہ، فائرنگ کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر بھتہ خوروں نے مبینہ طور پر بھتے کی رقم نہ ملنے پر فائرنگ کر دی ۔اداکارہ نے بتایا کہ معاملے پر سی سی پی او سے بھی گفتگو کی ہے مگر پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ، اداکارہ نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا کہ پولیس نے کسی بھی حملہ آور کو گرفتار کرنے کی بجائے الٹا ان کے بھائیوں کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے ۔فنکارہ نے ایس ایچ او نوانکوٹ پر بھی بد تمیزی کا الزام لگایا ، کہا کہ جب میں تھانے میں گئی تو پولیس اہلکار نے میرے پیشے کے بارے میں بھی قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے ۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی کوئی زندگی نہیں ، کیوں کہ کوئی بھی قانون نافذ کرنے والوں کو پکڑے بغیر ہمیں گالی دے ۔انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستانی فنکاروں کی کوئی زندگی نہیں ہے،قانون کے ڈر خوف کے بغیر کوئی بھی ہمیں گالی دے سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close