ثروت گیلانی کی رکشا بندھن منانے کی ویڈیووائرل، عوام کی شدید تنقید

کراچی (پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے اپنے باورچی کیلئے اپنے گھر میں رکشابندھن کے تہوار کیلئے اہتمام کیا۔ثروت گیلانی نے اپنی انسٹا سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے باورچی گنیش کے ماتھے پر ٹیکا لگاتی ہیں اور پھر راکھی باندھتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے باورچی گنیش کے لیے راکھی بندھن۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو محسوس ہونا چاہیے کہ ہر پاکستانی ان سے محبت کرتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے صارفین میدان میں آگئے انہوں نے ثروت گیلانی کی ویڈیو پر خوب تنقید کی جبکہ کچھ لوگوں کی جانب سےملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے باورچی گھنیش کے ساتھ ہندوکمیونٹی کا مقبول تہوار ‘رکشا بندھن منایا۔پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کوخوش وخرم دیکھنے اورمحبت کا احساس دلانے کی خواہشمند ثروت نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں اپنے باورچی کے ہاتھ پر راکھی باندھتے ہوئے ویڈیو شیئرکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close