ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اور سکارف اوڑھنا شرو ع کردیا

لاہور (پی این آئی) گریٹر اقبال پارک میں پر اوباش نوجوانوں کے ہجوم کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے عبایاپہننا اورسکارف اوڑھنا شرو ع کردیا ۔ گریٹر اقبال پارک میں رونما ہونے والے واقعہ کے بعد عائشہ اکرم میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویوز عبایا پہننا اور سکارف اوڑھ کر دے رہی ہیں ۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹک ٹاکر عائشہ بیگ سے دست درازی اور جنسی ہراسگی کے مقدمے میں گرفتار مزید 20 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ضلع کچہری ٹک ٹاکر نرس عائشہ سے دست درازی کرنے والے 20 ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان مینار پاکستان پر خاتون سے جنسی ہراسگی اور دست درازی کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ملزمان کا موقف تھا کہ بے قصور ہیں پولیس نے بلا جواز گرفتار کیا ہے وہ گریٹر اقبال پارک میں تفریح کی غرض سے گئے تھے۔پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نظر آنے پر انہیں گرفتار کیا ہے۔ملزمان نے عدالت سے استدعا کی جس خاتون کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے،اسے بھی گرفتار کیا جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں۔ تمام ملزمان کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے انہیں چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close