اداکارہ ثروت گیلانی کا خواتین کو مشورہ

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین سے بدسلوکی کے واقعات پر انوکھا مشورہ دے دیا۔اداکارہ ثروت گیلانی نے انسٹاگرام اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بندوق تھامی ہوئی ہے اور نشانہ لگارہی ہیں۔ثروت گیلانی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ہم تمام لڑکیوں کی بہترین دوست یہ بندوق ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ اداکارہ نے لڑکیوں کو یہ مشورہ 14اگست کے دن لاہور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کے باعث دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close