اداکار آغا علی نے بھی ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

کراچی (آئی این پی )شہریار منور کے بعد اداکار آغا علی نے بھی ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلیکس پر ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رات کے پوسٹرز جاری ہوئے ہیں جس میں وہ اپنی اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ آغا علی اور حنا الطاف گذشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور وہ ایک ساتھ دی کپل شو کی میزبانی بھی کر چکے ہیں لیکن اب ان کے مداح دونوں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں آغا علی نے اس ویب فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل سسپنس تھرلر فلم ہے، جو رواں مہینے کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی میں خود ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج کل انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑوں کا سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کا ٹرینڈ بن چکا ہے اور اکثر کوئی نہ کوئی شوبز کپل ویڈیو بنا کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے لیکن آغا علی اور حنا الطاف اس ٹریند میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیتے اور صرف اہم مواقع پر ہی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں۔اس حوالے سے آغا علی نے بتایا کہ پرسنل لائف کو پرسنل لائف اور پروفیشنل لائف کو پروفیشنل لائف کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔ میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے کسی بھی کونے میں کوئی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اور یہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close