کترینہ کیف نے منگنی کرلی

ممبئی (پی این آئی)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے بوائے فرینڈ وکی کوشال سے مبینہ طور پر منگنی کرلی۔ دونوں اداکار اس وقت سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں جو ان کی مبینہ منگنی سے متعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر پھیلتے ہی دونوں اسٹارز کو منگنی کی مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب کترینہ کیف کی ٹیم نے ان کی اس منگنی سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی ہے، وہ جلد فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے لیے نکل جائیں گی۔ خیال رہے کہ دونوں کو آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم شیر شاہ کی فلمنگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close