نازیہ حسن کے شوہر نے زوہیب حسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے گلوکاربھائی زوہیب حسن کو ان کے شوہر اشتیاق بیگ کی جانب سے ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زوہیب حسن کی جانب سے بہن نازیہ حسن سے متعلق انکشافات کے بعد نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے اُنہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاہے۔ زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر انکشاف کیا کہ نازیہ حسین نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی، نازیہ نے لندن میں حلف کے تحت جو بیان ریکارڈ کروایا تھا اس میں نازیہ نے خود لکھوایا کہ ان کے شوہر نے انہیں کچھ کھلایا تھا اور ان کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا۔زوہیب حسن نے کہا کہ میں نازیہ کا ہیڈآف اٹارنی ہوں اب مجھے سارے فیصلے کرنے ہیں، اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکرنازیہ نے طلاق لی تھی، نازیہ کی موت سے پہلے اپنا ایک حلفیہ بیان ہے جس میں سب واضح ہے۔زوہیب حسن کی جانب سے ان الزامات پر اشتیاق بیگ نے اُنہیں ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close