ہنستا مسکراتا چہرہ، دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

کراچی (پی این آئی) ٹیلی ویژن کی معروف پاکستانی اداکارہ دردانہ بٹ کراچی کے ایک ہسپتال میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اداکار اور آر جے خالد ملک نے جمعرات کو اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’دردانہ بٹ اس جہاں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو اس افسوسناک اطلاع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی دردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔ دردانہ بٹ پچھلے کئی دنوں سے طبعیت کی خرابی کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ تاہم طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں کچھ روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close