اداکارہ نمرہ خان علیل‘ مداحوں سے دعائوں کی اپیل

لاہور (آئی ا ین پی) معروف اداکارہ نمرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، سب لوگ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ اسٹوریز اور پھر کچھ وائس نوٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی شدید علالت کا بتایا۔انہوں نے ہاتھ پر ڈرپ لگے اور ماسک پہنے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں ، صحت یابی کیلئے دعائوں کی درخواست ہے۔ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے روہانسے انداز میں بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعائوں، سپورٹ اور ڈھیر ساری نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close