ماہرہ خان کی فلم ’پرنس چارمنگ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی

کراچی(آئی این پی )اہرہ خان اور زاہد احمد کی مختصر دورانیے کی فلم پرنس چارمنگ یوٹیوب پرریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی چھاگئی۔شہریار منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اب تک یوٹیوب پر دو لاکھ زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔شادی کے کچھ سال بعد لوگ اکثر ڈپریشن میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پرنس چارمنگ کی کہانی بھی اسی مسئلے سے متعلق ہے۔انتہائی مختصر ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے لیکن اداکار زاہد احمد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں پرنس چارمنگ کی کہانی سے متعلق بتایا کہ وہ اس میں مرکزی کردار اکبر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ایسے شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو حقیقت میں تو کچھ ہوتے ہیں مگر وہ بننا کچھ اور چاہتے ہیں مگر ایسا ہو نہیں پاتا۔ان کے مطابق ان کا کردار ایسا کہ وہ جس طرح کا شخص بننا چاہتے ہیں ویسا نہیں ہو پاتا مگر وہ ایسے فرد بن جانتے ہیں جو وہ بننا پسند نہیں کرتے۔ان کی طرح ماہرہ خان نے بھی اپنی پوسٹ میں شہریار منور کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ان کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں شہریار منور کو بہترین دوست، اداکار اور ہدایت کار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے دوست پر مکمل یقین ہے۔انہوں نے لکھا کہ بطور اداکار وہ کئی مرتبہ ہدایت کاروں اور سامعین کے سامنے کمزور پڑجاتے ہیں مگر کبھی کبھی وہ مضبوط بن جاتے ہیں۔پرنس چارمنگ بطور ہدایت کار شہریار منور کی پہلی مختصر فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ایک گانے کی ہدایت کاری بھی دے رکھی ہے۔شہریار منور نے تقریبا ایک دہائی قبل بطور اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور کمائی کے نئے ریکارڈز بنانے والی فلموں میں کام کیا۔وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈرامے کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ان کی طرح حال ہی میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے بھی ہدایت کاری میں قدم رکھا ہے جب کہ ماہرہ خان نے بھی کچھ عرصہ قبل پروڈکشن میں قدم رکھا تھا اور جلد ہی ان کی پہلی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی بھی ریلیز ہوگی۔پرنس چارمنگ شہریار منور کی بحیثیت ہدایت کار پہلی فلم ہے اور سوشل میڈیا صارفین چاہتے ہیں کہ وہ ہدایت کاری جاری رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close