حریم شاہ کا شوہر منظر عام پر آ گیا، مداحوں کے دلوں پر چھریاں چل گئیں

استنبول (پی این آئی) متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اپنے مبینہ شوہر کی بنائی ہوئی نئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق حریم شاہ ان دنوں اپنے ہنی مون پر ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ”او پہلے یار نوں راضی کر“ کی دھن پر ڈرائیورنگ کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ترکی میں سیر کرنے کے دوران حریم شاہ کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کوئی اور بنا رہا ہے مگر وہ شخص ویڈٰیو میں دکھائی نہیں آرہا جس پر اس کے مداحوں کے حلقوں میں اندازہ کیا جا رہا ہے کہ یہ حریم شاہ کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔ حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر بھی ڈالی ہے جس میں وہ ٹیڈی بیئرز کےساتھ موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close