خوبرو اداکارہ کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، انکشاف نے مداحوں میں تہلکہ مچا دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی ڈرامے کی خوبرو اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان کے انکشاف نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کبریٰ خان اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو اُن کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا تھا جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close