اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ‘ وینیٹی لیٹر منتقل

کراچی (آئی این پی) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے یادگار کامیڈی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنی ایک اسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعائوں کی اپیل کی۔اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ انہیں جلد شفا دے۔اداکار کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ آرٹسٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close