اداکارہ صنم جنگ نے اپنے خواب کے بارے میں بتا دیا

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صنم جنگ نے مداحوں کو اپنے خواب کے بارے میں بتایا ہے۔گزشتہ شب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں سے اپنی بیٹی علایہ کو سلانے کے مشورے مانگے۔صنم نے لکھا کہ علایہ سونے نہیں جارہی اور اب تو وہ بوڑھے بابا والے جملے سے بھی نہیں ڈرتی۔مداحوں نے انہیں طرح طرح کے مشورے دیے جب کہ ایک مداح نے پوچھا کہ اگر آپ اداکارہ نا ہوتیں تو کیا کر رہی ہوتیں؟صنم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بینک میں بطور کنٹری بزنس مینیجر فرائض سرانجام دے رہی ہوتی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close