سٹیج اداکارہ دیدار سے شادی؟ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے تصدیق کر دی

کراچی (پی این آئی) سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے سٹیج اداکارہ دیدار کے ساتھ تعلقات اور شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ سپیشل شو ’باؤنسر‘ میں میزبان شعیب جٹ نے عبدالرزاق سے ان کے اور سٹیج اداکارہ دیدار کے درمیان تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں کے بارے میں سوال کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر آپ چاہیں تو اس سوال کا جواب دیں ۔میزبان نے سوال کیا آپ کے اور دیدار کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ آپ سٹیج اداکارہ دیدار کا اتنا دیدار کرتے تھے کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ شاید آپ اداکارہ دیدار سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کیا یہ سچ تھا یا ویسے ہی بس افواہیں تھیں؟عبدالرزاق نے جواب دیا یہ افواہیں نہیں تھیں ٹھیک باتیں تھیں۔ سابق کرکٹر نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا 1999 میں میری اور دیدار کی دوستی ہوئی تھی۔ میں نے دیدار سے کبھی شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ یہ کہا تھا مجھے 6 ماہ دے دو اس میں ہم اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ہمیں شادی کرنی ہے یا نہیں کرنی۔عبدالرزاق نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر فیصلہ ہوگیا تو شاید کریں گے ورنہ میں شادی نہیں کرسکتا۔ دیدار میری بات سے اتفاق کرتی تھی۔ اس کے علاوہ دیدار نے اپنے سٹیج پروگرام چھوڑنے سے منع کردیا تھا اس نے کہا تھا میں سٹیج پروگرام کرنا نہیں چھوڑ سکتی جس پر میں نے اس سے کہا تھا پھر میرے لیے تم سے شادی کرنا مشکل ہوجائے گا۔ کیونکہ ہمارا جو فیملی بیک گراؤنڈ (خاندانی پس منظر) ہے وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ میں سٹیج پروگرام کرنے والی خاتون سے شادی کروں۔سابق کرکٹر نے مزید کہا میں نے دیدار سے کہا تھا اگر آپ سٹیج پروگرام اور پرفارمنس چھوڑ دیں گی تو میں آپ سے شادی کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں۔ لیکن دیدار نے منع کردیا اور کہا یہ میرا کیریئر ہے اور میں یہ نہیں چھوڑسکتی جس کی وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوگیا۔ میزبان نے عبدالرزاق سے سوال کیا آپ کو دیدار سے سچی محبت تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا محبت سچی ہی ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close