صبا فیصل نے بہو سے متعلق تبصرے پر صارف کو کھری کھری سنا دیں

لاہور (آئی این پی) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو کے حوالے سے کیے جانے والے تبصرے پر ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں۔صبا فیصل نے انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عید کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے شوہر، بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل اور دو بیٹے ارسلان اور سلمان فیصل موجود تھے۔اداکارہ کی تصاویر پر صارفین نے ان کی بہو سے متعلق کئی سوالات پوچھ ڈالے، کسی نے کہا کہ آپ کی بہو آپ کے ساتھ کیوں نہیں تو کسی نے صبا فیصل کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔وہیں مہوش نامی ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بہت بدنصیب ہوتی ہے وہ عورت جو بیٹی کا گھر بساتی ہے لیکن بہو کو بسنے نہیں دیتی اور ایک بہن اپنے بھائی کو خوش نہیں دیکھ سکتی۔صبا فیصل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنی فکر کرو بی بی۔اسی صارف نے دوسرا کمنٹ کیا کہ اپنے بھائی کے چہرے کی جعلی ہنسی بھی نظر نہیں آرہی، اس کی محبت کی شادی تھی، بہن سے کیسے برداشت ہوتی۔صبا فیصل خاتون صارف کے اس تبصرے پر خاموش نا رہ سکیں اور جواب میں لکھا تم جائو جہنم میں۔خیال رہے صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کی شادی دو سال قبل نیہا ملک سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کے دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے لیکن اس حوالے سے فریقین کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close