غنا علی کا شوہر کا مذاق اڑانے والے کو کرارا جواب

کراچی (آئی این پی) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر غنا علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ نئی تصویریں شیئر کی تھیں جن پر ہمیشہ کی طرح صارفین کی جانب سے منفی اور تنقید بھرے تبصرے کیے گئے۔غنا علی کی پوسٹ پر ایک صارف نے ان کے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ کیا پیٹ ہے بھائی۔صارف کا کمنٹ پڑھ کر غنا علی ہمیشہ کی طرح خود پر قابو نہ پاسکیں اور انہوں نے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔غنا علی نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ! میرے شوہر کھاتے پیتے گھرانے سے ہیں۔اداکارہ کے اس جواب نے صارف کو لاجواب کردیا جبکہ اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close