معروف پاکستانی ماڈل کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی معروف ماڈل لارا مدھوال کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔لارا مدھوال کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی گئی ہے۔ ستائیس سالہ لارا گزشتہ روز لاہور سے ایبٹ آباد جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس میں وہ دم توڑ گئیں۔ لارا مدھوال ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ سٹائلسٹ بھی تھیں۔دوسری جانب مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close