متنازعہ اداکارہ کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا اشارہ

لاہور (پی این آئی) ادکارہ میرا کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلان کے بعد فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیاہے۔ ایک دن جیو کے ساتھ پروگرام میںمیزبان سہیل وڑائچ کے ایک سوال کے جواب میںمہوش حیات نے سیاست میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں انشاءاللّہ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔ مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔مہوش حیات نےکہا کہ جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close